نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کے شہداء کی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجد الحرام او ر مسجدِ نبویؐ میں ادا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:29

نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کے شہداء کی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجد الحرام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کے شہدائ کی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجد الحرام او ر مسجدِ نبویؐ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہی ہے ۔دریں اثناء ایک اور ٹوئٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے سعودی عسکری وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے ۔ جو یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں آ ج 23_مارچ کو پاکستانی بھائیوں کے ساتھ شریک ہوگا۔