سارہ علی خان اپنے من پسند ہیرو کارتک آرین کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی

فلم اگلے سال ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کی جائے گی، مرکزی کر دار سارہ علی کرینگی

ہفتہ 23 مارچ 2019 12:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بالی ووڈ ادا کارہ سارہ علی خان دو کامیاب فلمیں دینے کے بعد اپنے من پسند ہیرو کارتک آرین کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارتک اور سارہ فلمساز امتیاز علی کی اگلی فلم کے مرکزی کردار ہوں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ابھی تک فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا تاہم فلم کے سیٹ سے دونوں کی ایک رومانٹک تصویر ضرور جاری کی گئی ، فلم اگلے سال ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کی جائے گی۔

کیدار ناتھ اور سمبا کی ہیروئن سارہ نے کئی مرتبہ اقرار کیا کہ وہ کارتک آرین کو پسند کرتی ہیں اور ٹی وی شو کافی ود کرن میں انھوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ کارتک کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہیں جس پر کارتک نے بھی مثبت جواب دیا تھاان دونوں کی آن سکرین کیمسٹری دیکھنے میں لوگوں کی کافی دلچسپی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :