ضم شدہ قبائلی اضلاع میں الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ذیلی دفاتر کھولنے پر غور
بجلی صارفین کے مسائل کے فوری حل کے لئے ضلع کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بھی ریجنل آفس قائم کئے جائیں گے،مشیر توانائی حمایت اللہ خان
ہفتہ 23 مارچ 2019 13:59
(جاری ہے)
اجلاس میںمحکمہ توانائی وبرقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)افتخاراحمدمروت ،ایڈیشنل سیکرٹری (پاور)ظفرالاسلام اورالیکٹرک انسپکٹرانجینئراحسان خان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بجلی صارفین کے جملہ مسائل کے فوری حل کے لئے الیکٹرک انسپکٹریٹ کوموثر بنانے کے لئے ادارے کی ریسٹرکچرنگ اوراصلاحات لانے کافیصلہ کیا ہے۔ صوبائی الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ہیڈکوارٹرکے علاوہ صوبے کی5اضلاع سوات، پشاور،نوشہرہ،بنوں اورایبٹ آباد میںریجنل آفس قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع کوہاٹ اورڈی آئی خان میں بھی الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ذیلی دفاترقائم کئے جارہے ہیں جہاں بجلی صارفین کے جملہ مسائل جن میں اووربلنگ،ڈسکنکشن،لووولٹیج اوربجلی کنکشن کے فوری انتظامات سمیت دیگرحل طلب مسائل کوپیسکو اورواپڈاکے ساتھ فوری حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکٹرک انسپکٹریٹ صوبے میں الیکٹرک ڈیوٹی کی مدمیں سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن حاصل کررہاہے۔ مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے ادارے کی ریسٹرکچرنگ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ الیکٹرک انسپکٹریٹ کو صوبے کاموثرادارہ بنانے کے لئے اسے حقیقی معنوں میں عوام دوست ادارہ بنایا جائے گاتاکہ عوام کے بجلی کے مسائل ون ونڈوکے ذریعے فوری طورپر حل ہوسکیں جبکہ صوبے میں ضم شدہ نئے اضلاع میں بھی الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ذیلی دفاترکھولے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
9 ماہ میں بھاری شرح سود پر لیا گیا قرضہ جی ڈی پی کا 37 فیصد تک پہنچ گیا
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.