Live Updates

ای ڈاٹ کونے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے مرحلے کا اعلان کر دیا

پہلے مرحلہ میں 80 ملین امریکی ڈالرز ،پانچ سال کے دوران 250ملین امریکی ڈالرز صرف کئے جائینگے

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) اینڈ طٹو-اینڈ انٹیگریٹیڈ ٹیلی کمیونیکیشنز انفرااسٹرکچر سروسزکمپنی، ای ڈاٹ کو گروپ ے پاکستان کے لیے اپنے عزم کو دوہرایا ہے جس کے مطابق ملک کے کنکٹویٹی انفرااسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنے کی غرض سے نئی خدمات وسیع رینج پیشکش کی جائیں گی۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاترمحمد اور پاکستان کے وزیر اعظم، عمران خان کی موجود گی میں ،ای ڈاٹ کو اور ملک کے تین بڑے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز، Jazz، ٹیلی نار اور زونگ 4G کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ان معاہدوں کا مقصد ملک میں مشترکہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے ذریعے کنکٹویٹی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ،آپریشنزکو زیادہ عمدہ بنانا اور توانائی کی منیجمنٹ ہے۔

(جاری ہے)

یہ معاہدے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان اعلیٰ باہمی تعلقات کا نتیجہ ہیں۔ دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرکو کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے۔

اس موقع پر ای ڈاٹ کو گروپ کے چیئرمین، داتک عزت کمال الدین نے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان صحتمند باہمی تعلقات ہیں اور ہماری مسلسل سرمایہ کاری اِن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نہ صرف ملائیشیا کے عزم کی تصدیق ہے بلکہ ای ڈاٹ کو کے عزم کی تصدیق بھی ہے۔ ای ڈاٹ کونہ صرف ٹیلی کمیونیکشن انفرااسٹرکچر کی ترقی میں سرمایہ کاری کے ذریعے مستقبل میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں قیادت کرنا چاہتی ہے بلکہ یہاں کے اٴْن لوگوں کی ہنرمندی اور مہارتوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے جو ہمارے مقامی آپریشنز کا حصہ ہیں۔

محض انفرااسٹرکچر فراہم کرنے والوں سے بڑھ کر ای ڈاٹ کو میں ہم حدوں کو پھلانگ رہے ہیں ، کاروباری اداروں اور ان کمیونٹیز کو نئی شکل دے رہے ہیں جہاں ہم موجود ہیں۔‘‘ای ڈاٹ کو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سریش سدھو بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے قابل اشتراک اور قابل ترقی ٹیلی کمیونیکیشنز انفرااسٹرکچر کے ذریعے پاکستان میں کنکٹویٹی کو جدید بنانے کے حوالے سے ای ڈاٹ کو گروپ کے مشن کے بارے میں مزید وضاحت کی۔

سریش سدھو نے کہا:’’پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کا پورا فائدہ اس وقت پہنچے گاجب قوم کے پاس قابل اشتراک، مستقبل کے لیے تیاردرست انفرااسٹرکچر موجود ہوگا اور وہ انفرااسٹرکچرپورے ملک میں پھیلی ہوئی ککنکٹویٹی کی طلب میں اضافے کو پورا کرسکے گا۔قومی تعمیر میں قدیم شراکت دار کی حیثیت سے ہم قابل اشتراک انفرااسٹرکچر کو اولیت دیتے ہیں جوتنصیب کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے ایک ثابت شدہ حل ہے۔

موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی جانب سے سرمایہ کاری میں قابل ذکر بچت کے نتیجے میں وہ اسے اپنے بنیادی کاروبار پر صرف کر سکتے ہیں، اپنے نیٹ ورک کی کوریج میں اضافہ کر سکتے یہں اور کسٹمرز کوپیش کی جانے والی خدمات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‘‘سریش نے مزید کہا:’’یہ تعاون، قومی ضروریات پورا کرنے کی غرض سے ،ٹیلیکمیونیکیشنز کے ایکوسسٹم کو مل جل کر کام کرنے کے لیے مزید مواقع فراہم کریں گے۔

ضروری ہے کہ تمام پارٹیاں ڈیٹا کے استعمال میں بڑھتی ہوئی ضرورت ،اور بالخصوص 3Gسے 4G اس سے آگے کی جانب استعمال کرنے والوں کی ضروریات پر توجہ مرکوز کریں اور ان کی منتقلی پر توجہ دیں۔ موبائل نیٹ ورک آپریٹرزای ڈاٹ کو کے جدید سولوشنز اور عالمی معیار کے طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور اس کے ساتھ پیچیدہ کنکٹویٹی کی بڑھتی ہوئی طلب کو ہمارے نہایت قابل ترقی، نیکسٹ جنریشن کے انفرااسٹرکچرل سولوشنز کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشنز لینڈ اسکیپ کے لیے تیار ہیں۔

‘‘پاکستان میں،اب تک،ای ڈاٹ کو گروپ کا کاروبار تقریباً 1000 ٹاورز تک پہنچ چکا ہے۔ یہ ٹاورزمکمل طور پر کام کررہے ہیں اور ان کے لیے 110 پرمشتمل پیشہ ور افراد ی قوت بھی موجود ہے۔سنہ 2018ء سے اب تک،اپنے ترقی کرتے ہوئے مقامی آپریشنز کے ذریعے، کمپنی 110ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔آج اعلان کردہ سرمایہ کاری کمپنی کی جانب سے 250ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ایک حصہ ہے جو آئندہ پانچ برسوں کے دوران کی جائے گی۔

اس وقت، ای ڈاٹ کو، چھ ممالک میں،29,500 سے زائدٹاورکا مالک ہے اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔گزشتہ چھ برسوں کے دوران، کمپنی تعمیر کیے گئے درست اور قابل اشتراک انفرااسٹرکچر کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم رہی ہے اوربے جوڑ اور باکفایت کنکٹویٹی کی فراہمی میں موبائل آپریٹرز کو کامیابی سے اعانت فراہم کرتا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات