پاک بحریہ نے یوم ِ پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
ہفتہ 23 مارچ 2019 20:06
(جاری ہے)
یوم پاکستان کی سب سے اہم تقریب مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ تھی جو اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈمیں منعقد ہوئی۔
سفید مصفاروایتی وردی میں ملبوس پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ بھی اس تقریب کا اہم حصہ تھا جس کی قیادت کمانڈرمحمد شاہد اقبال کر رہے تھے ۔ پاک بحریہ کی لیڈی آفیسرز، اسپیشل سروس گروپ (نیوی) اور پاک بحریہ کا میوزیکل بینڈمسلح افواج کے مشترکہ دستوںمیں شامل تھے۔ پاکستان نیوی کے ائیر کرافٹP3Cاورین ، Z9ECنے بھی اس پروقارپریڈ کے دوران فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں، اس موقع پرپاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات نے قومی اور حب الوطنی کے ترانے گائے۔پاکستان نیوی کے کیپٹن شرجیل افتخار P3Cفارمیشن فلائی پاسٹ کی قیادت کررہے تھے۔ P3Cلانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ ہے جسے عرفِ عام میں ’فلائنگ ڈسٹرائیر ز ‘ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ہوائی جہاز اینٹی سرفیس میزائلز، اینٹی سب میرین ٹارپیڈوز، ڈیپتھ چارجز، بموں اور بارودی سرنگوں سے لیس ہیں۔ حالیہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نیوی کے ائیر کرافٹ P3C نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔پاک بحریہ کی سی ایگل ٹیم جس کی قیادت پاک بحریہ کے کیپٹن عمران رانا کر رہے تھے اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) بھی مسلح افواج کی اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا حصہ تھی۔ اس ٹیم نے فری فال جمپنگ کی مختلف تکنیک کا مظاہرہ کیا جس میں پیچیدہ مہارتیں اور مکمل درستگی کے ساتھ مقررہ مقام پر اُترنا شامل تھا۔دیگر سرگرمیوں کے علاوہ، ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاک بحریہ کی6 ریئرایڈمرل کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ریئر ایڈمرل زین ذولفقار، ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئرایڈمرل زاہد الیاس، ریئرایڈمرل سید اسد کریم، ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق اور ریئرایڈمرل محمد شفیق کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔مزید براں، پاک بحریہ کے 2 سیلرز محمد اسلم MGT-Iاور مرزا شاہد زیب CDT-I کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔پاک بحریہ کی خصوصی ٹیلی فلم - لعل بھی اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا پر نشر کی گئی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور قوم پرستی کو بحری جنگجوئوں کی حتمی ترجیح کے طور پر پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.