پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے حکومت مخالف ٹرین مارچ کو کاروان بھٹو کے نام سے منسوب کردیا
جب لانگ مارچ کریں گے تو وہ لاڑکانہ تک نہیں راولپنڈی تک ہوگا، بلاول بھٹوکی قیادت میں 26 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے کاروان بھٹو کا آغازہوگا بلاول بھٹو اسپیشل ٹرین کے ذریعہ لاڑکانہ کے لیے سفرکریں گے اورسندھ بھرمیں جگہ جگہ مختلف ریلوے اسٹیشنز پراستقبالی ہجوم سے خطاب کریں گے
ہفتہ 23 مارچ 2019 23:14
(جاری ہے)
سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے اور اختتام سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پرہوگا۔
وزارت ریلوے نے بھی بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے لئے اسپیشل ٹرین کی منظوری دی ہے، ٹرین مارچ 26مارچ کو صبح 9 بجے کراچی سے شروع ہوگا اور احتجاجی ٹرین 2 دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچیگی۔انہوں نے کہاکہ سکھر اور موہن جودڑو ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو اسپیشل ٹرین کے ذریعے سفرکریں گے اورمختلف اسٹیشنزپر عوام سے خطاب کریں گے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے کہاکہ چئیرمین اس بار ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ کیلئے سفرکریں گیان کا کارواں سندھ میں مختلف مقامات سے گذرے گاجہاں لوگ بلاول بھٹو کا خطاب سنیں گے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے بتایا کہ بلاول بھٹو 26 مارچ منگل کو صبح 9بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہونگے وہ حیدرآباد سے ہوتے ہوئے نوابشاہ پہنچیں گے جہاں وہ قیام کریں گے اوراگلے روز 27 مارچ کو وہ سکھرسے ہوتے ہوئے لاڑکانہ جائیں گے،مارچ کاراون بھٹو کے نام سے ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماں کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹرین سے سندھ دیکھنے کی خواہش کا اظہارکیاتھا،چیئرمین کی خواہش پرپارٹی نے فیصلہ کیا کہ سفر کے دوران ان کو دیکھتے اورسنتے لاڑکانہ چلیں۔اس موقع پر سابق وزیراعلی سندھ قام علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایوب خان کے دور سے آج تک پی پی کے رہنماوں پر کیسز ہیں،ایک خبر دیکھی ہے کہ چوبیس لوگوں پر الزامات ہیں انہیں بلایا ہے اگرمجھے نیب نے بلایا تو میں نیب میں پیش ہونگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.