پاکستانی اور ترک فضائیہ کے پائلٹس کی بھارتی طیارے مار گرائے جانے پر جاری کردہ ٹکٹ لگا کرشئیر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ترک فضائیہ کے پاکستان میں آئے پائلٹ نے بھارتی طیارے گرائے جانے پر جاری کردی پاک فضائیہ کاٹکٹ لگا کر تصویر شیئر کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 23 مارچ 2019 21:41

پاکستانی اور ترک فضائیہ کے پائلٹس کی بھارتی طیارے مار گرائے جانے پر ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2019ء) سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ترک فضائیہ کے پاکستان میں آئے پائلٹ نے اپنے بازو پر ایک بیج لگا رکھا ہے جس میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا مونوگرام بنا ہوا ہے۔ تصویر میں ایک ترک فضائیہ کا پائلٹ اور ایک پاکستانی پائلٹ ایک بیج لگائے ہوئے ہیں جس پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کو قانونی خلاف ورزی اور جرم لکھا گیا ہے اور بیج میں پاکستان فضائیہ کے مختلف جہازوں کے نشان بھی بنے ہوئے ہیں جبکہ دو بھارتی جہازوں کے گرائے جانے کو بھی فضائیہ کی مخصوص سائن لینگوج میں دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں پاک فضائیہ کے پائلٹ نے یہ بیج اپنے سینے پر جبکہ ترک پائلٹ نے بیج اپنے بازو پر لگا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں دونوں ممالک کی یکجہتی کی عکاسی ہو رہی ہے اور یہ بھی پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی دشمن کو جواب دیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ 14فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس پر حملے میں 44بھارتی فوجی مرنے کے بعد بھارت نے پاکستان پر اس حملے کا الزام لگایا تھا اور26فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں جنگل پر پے لوڈ کیا تھا لیکن 27فروری کو جب پاکستان نے بھارت کو جواب دینا چاہا تھا تو بھارتی فضائیہ نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا جسے بعد میں رہا کر دیا گیا۔

اب پاکستان اور ترکی کی فضائیہ کے پائلٹس نے ان جہازوں کو مارگرانے کی یاد میں جاری کیے جانے والے بیج کو اپنی وردیوں پر لگا کر پیغام دیا ہے کہ کوئی بھی پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا ورنہ اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔