پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب شہر کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی
ڈاکٹروں ،عملے کی کمی، سکیورٹی ،دیگر مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر صحت و سیکریٹری سے ملاقات کرکے مسائل تمام جلد حل کیے جائیں گے، سہیل انور سیال ادارے میں میرٹ بھی افسران کی مقرری سے ہی اس ادارے میں بہتر لائی جاسکتی ہے، وائس چانسلر انیلا عطاء الرحمن
اتوار 24 مارچ 2019 19:05
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ چانڈکا اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی، سکیورٹی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر صحت و سیکریٹری سے ملاقات کرکے مسائل تمام جلد حل کیے جائیں گے کیونکہ ڈاکٹر مسیحائی پیشہ ہے ان کے مسائل حل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے خصوصی ہدایات ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے حکومت سندھ لاڑکانہ کے اسپتالوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ وائیس چانسلر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے میں میرٹ بھی افسران کی مقرری سے ہی اس ادارے میں بہتر لائی جاسکتی ہے اسی طرح اگر میرٹ کی بنیاد پر میڈیکل سپریڈنٹ کو تعینات کیا جائے تو تمام تر اسپتالوں میں بہتری ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یونیورسٹی کی جانب سے یقین دلاتی ہوں کہ اسپتال انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرکے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ تقریب میں آئے ہوئے پروفیسر اور ڈاکٹرس کو ان کی خدمات کے عیوض شیلڈس دی گئی جبکہ فنکارہ شبو لال اور لیلیٰ سورٹ نے اپنے آواز میں مختلف گیت اور قوالیاں پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگائے جس پر لوگ جھومنے پر مجبور ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.