بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، جوابی کارروائی میں 01 بھارتی فوجی واصل جہنم

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، جوابی کارروائی میں ..
؁جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی پوسٹوں پر جوابی کارروائی میں ایک بھارتی مارا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پونچھ ڈسٹرکٹ کے علاقے شاہ پور اورکیرنی میں اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک بھارتی فوجی ماراگیا ،بھارتی حکام نے اپنے ایک اہلکار مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مارٹر چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے بھارتی فوجی زخمی ہوا جو بعد ازاں ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :