Live Updates

:کل تک ملک میں جلاؤ گھیراؤ کا کہنے والے آج مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کو پرامن احتجاج پر گرفتار کر رہے ہیں ، طلال چودھری

5لاہور میں پرامن احتجاج پر کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں ، حکومت نواز شریف کی صحت میں غفلت برتنے پر بننے والی تحریک سے خوفزدہ ہے ، لاہور سے تحریک کا آغاز ہو چکا ، شیخ رشید بلاول بھٹو کی ذات پر بات کرتے ہیں ، پی پی پی پنڈی کے جیالے شیخ رشید کے لئے کافی ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

ھ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے کہا کہ کل تک عمران خان اور شیخ رشید ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے بیان دے کر ورکرز کو اکساتے رہے لیکن مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کو لاہور ریلوے سٹیشن پر پرامن احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ حکومت ہم سے سخت خوفزدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار طلال چودھری نے اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل تک ہی عمران خان اور شیخ رشید کارکنوں کو اکسا رہے تھے کہ ملک کا جلاؤ گھیراؤ کرو لیکن آج اگر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان لاہور ریلوے اسٹیشن پر بغیر کسی چیز کو توڑے پرامن احتجاج کریں تو ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں حکومت کو پتہ ہے کہ وہ خوفزدہ ہے کیونکہ نواز شریف کی صحت میں غفلت برتنے پر حکومت کے خلاف تحریک بنتی جا رہی ہے جس کا آغاز اب لاہور سے ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح شیخ رشید بلاول بھٹو کی ذات پر بات کرتے ہیں تو میرے خیال میں ابھی بھی پیپلزپارٹی میں غیرت مند لوگ موجود ہیں اور شیخ رشید جیسے آدمی پر پیپلزپارتی کے صرف راولپنڈی کے جیالے ہی کافی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساری بدتمیز الیون جمع کر رکھی ہے جن کو گفتگو کرنے کا انداز ہی نہیں ہے ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات