]پاکستان ریلوے مغل پورہ شاپ کرپشن کا گڑھ بن گئی
افسران نے اشیاء کی خریداری میں کروڑوں روپے لوٹ لئے ،شاپ میں تعینات افسران کے اثاثوں میں اضافہ، اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کرپٹ افسران کا تعلق لاہور سے ہے‘ کرپشن کا سہارا دینے والوں میں سیکرٹری اور چیئرمین ریلوے کے علاوہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور اکائونٹس افسران شامل
اتوار 24 مارچ 2019 19:21
(جاری ہے)
آن کاسٹ کی خریدنے کا عام ریٹ 157% تھا جبکہ کرپٹ افسران نے اس کی لگت میں 985 فیصد اضافہ کرکے 41 کروڑ 62 لاکھ کا مال بنایا ہے اور کرپٹ افسران مال و مال ہوچکے ہیں۔
کرپٹ افسران نے بعض سامان کی تیاری میں جان بوجھ کر تاخیر کرکے پیدواری لاگت میں 22 کروڑ روپے کا اضافہ کرکے خزانہ کو بھاری مالی نقصان پہنچایا ہے کرپٹ افسران نے اوور ٹائم کے نام پر 5 کروڑ 83 لاکھ روپے اپنے اکائونٹس میں منتقل کر رکھے ہیں۔ کرپشن اور بدیانتی کے باعث ڈبلیو ایم ایس کے 1 ارب 22 کروڑ روپے کے بقایا جات بھی ادا نہیں ہوئے ہیں جبکہ بروقت اطلاع نہ دے کر فائونڈری اکائونٹس میں 5 کروڑ 46 لاکھ روپے کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے مغل پورہ شاپ میں پیداواری ایٹم میں 4 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی لاہور کے افسران نے کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ کپولا فرنس کے نان فنکشن کے باعث خزانہ کو 2 کروڑ کا نقصان دیا گیا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق کے دور میں ریلوے میں غیر ضروری افراد بھرتی کئے گئے اور ان سے کوئی کام نہیں لیا گیا جبکہ 7 کروڑ 65 لاکھ روپے کی ادائیگیاں ان افراد کو کی گئی ہیں جبکہ شاپ میں غیر ضروری اسٹاف کے باعث 62 لاکھ کا سالانہ نقصان ہورہا ہے لیسکو حکام اور ریلوے شاپ کے افران کی ملی بھگت سے ادارہ کو سالانہ 5 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے یہ رقم بجلی لیوی کی مد میں دائیگی کی جارہی ہے۔ کرپٹ افسران نے الیکٹرو راڈ گریفٹ 60890 کلو گرام کی خریداری میں مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے جبکہ سلیکا سینڈ کی خریداری میں بھی ڈیڑھ کروڑ کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے اس کرپشن سکینڈل میں مغل پورہ شاپ میں ورک منیجر ‘ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور اکائونٹس آفیسر کے علاوہ چیئرمین ریلوے اور سیکرٹری ریلوے کو ملوث قرار دی جارہا ہے اور اگر تحقیقات کو عملی جامعہ پہنایا گیا تو لوٹی ہوئی قومی دولت ضرور واپس آئے گی تاہم شیخ رشید نے اگر کرپٹ افسران کے ساتھ سودے بازی نہ کی وزارت ریلوے کے متعلقہ افسران وضاحت دینے کی بجائے خاموشی اختیار کر گئے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.