فاروق ستار کا آفاق احمد کی والدہ کے انتقال پر ان سے فون کرکے افسوس کا اظہار

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) آفاق احمد سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ۔ آفاق احمد سمیت تمام لواحقین کو صبرو جمیل عطافرمائیں ۔