․یوفون بلوچستان فٹبال کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ،سپر 8 مرحلہ میں رسائی حاصل کرنیوالی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کا معائنہ کیا
اتوار 24 مارچ 2019 21:35
(جاری ہے)
اس موقع پر یوفون نے چیمپیئن شپ کے لئے آفیشل نغمہ بھی ریلیز کیا۔ اس گیت کا عنوان 'جیت کے دکھا دو 'ہے جسے جہانزیب بلوچ اور زی علی نے تحریر کیا جبکہ اظہار علی نے اسے گایا ہے۔
اظہار علی کوئٹہ کے گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار ہیں اور ایسٹ ریکارڈز کے نام سے ان کا اپنا لیبل ریکارڈ بھی ہے۔ اس نغمہ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے تیار کیا اور گایا ہے ، اور اس سے یوفون کی جانب سے بلوچستان کے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اسے قومی سطح پر سامنے لانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ قبل ازیں، بلوچستان کے آٹھ شہروں میں کوالیفائرز اور ایلیمنیٹرز راؤنڈز منعقد ہوئے جن میں کامیاب ٹیمیں اب سپر 8 مرحلے میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہو رہی ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل میچز پہلی بار فلڈ لائٹس میں 28 مارچ کو منعقد ہوں گے جبکہ فائنل 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یوفون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلی بار سال 2017 میں بلوچستان میں فٹبال کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ ہوا۔ بلوچ نوجوانوں میں فٹبال انتہائی مقبول ہے اور صوبے کے تقریبا ہر گاؤں میں فٹبال کھیلی جاتی ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے بے شمار اسٹار کھلاڑی قومی سطح پر کھیل چکے ہیں جن میں فضل محمد اور ریاض خان شامل ہیں اور یہ بڑے کھلاڑی پچھلا ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں اور اب اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔ پہلا ٹورنامنٹ بلوچستان کے چار شہروں خضدار، چمن، پشین اور کوئٹہ میں کھیلا گیا جس میں مسلم ایف سی چمن فتح یاب رہی۔ سال 2018 میں اس ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ہوا جس میں لورالائی اور نوشکی شہر کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور ایکوا ایف سی کوئٹہ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔ رواں سال اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے جس کے کوالیفائنگ رائونڈ میں مزید دو شہر پنجگور اور گوادر شامل ہوئے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ شہروں کی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.