ضلع ٹنڈوالہ یار خوشحال ہونے کے باجود ڈوبتے ہوئے ضلع میں شمار کیا جانے لگا ، الطاف جسکانی

ضلع کی عوام کو انکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،پولیس کی سرپرستی میں منشیات ، مین پڑی گٹکا اور آکڑا پرچی کھلے عام چل رہی ہے ، چوروں کی بادشاہت قائم ہے ،پریس کانفرنس

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ضلع ٹنڈوالہ یار خوشحال ہونے کے باجود ڈوبتے ہوئے ضلع میں شمار کیا جا رہا ہے ضلع ٹنڈوالہ یار کرپشن ، اور معاشی برائیوں کا گھر بن چکا ہے ضلع کے سرکاری اداروں میں طویل عرصے سے من پسند عملدارڈیرا جمائے بیٹے ہیں جو بیورو کریسی کے کمائو پوت بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما الطاف جسکانی نے ضلعی عہدیداران کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی اس موقع پر میر محمد پتافی، محبوب سموں ، عبدالمالک دائودانی، میر محمد ھکڑو، امداد ناریجو ذیشان جسکانی، ودیگر موجود تھے الطاف جسکانی نے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہ یار کے منتخب نمائندے ضلع سے غافل ہیں اور انکا اپنے ضلع پر کسی بھی قسم کا کوئی توجہ نہیں ہے سرکاری اداروں میں کمائو پوت من پسند افراد بیٹھے ہیں جو اپنے افسرانوں کو گھر بیٹھے رشوت کی رقم بھجواتے ہیں اور ضلع کی عوام کو انکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پولیس کی سرپرستی میں منشیات ، مین پڑی گٹکا اور آکڑا پرچی کھلے عام چل رہی ہے ، چوروں کی بادشاہت قائم ہے چور ، ڈاکو پولیس کی سرپرستی میں من مانیاں کر رہے ہیں ضلع کا کوئی سرکاری اداری ایسا نہیں ہے جہاں افسروں کا کمائو پوت موجود نہیں ہو محکمہ خزانہ میں ہر شخص کا کام پڑتا ہے وہاں کرپشن نے اپنی حدوں کو عبور کرلیا یے عبداللہ باجاری نامی شخص کی اجارہ داری قائم ہے جو 3 اضلاع کا انچارج بنا بیٹھا ہے اگر کوئی استاد ریٹائرڈ ہوجائے تو لاکھوں روپے رشوت کے بعد اسکو پیسے دئے جاتے ہیں محکمہ صحت میں سجاد عالمانی کرپٹ ترین شخص موجود ہے جس نے کرپشن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ کروڑ پتی بنا ہوا ہے اس کے بڑے بڑے بھینسوں کے بارے بڑی بڑی گاڑیاں بنگلے اس وقت موجود ہے جو کرپشن سے بنے ہیں جبکہ کوئی ایسا محکمہ نہیں ہے جہاں پر کرپشن ناہورہی ہو یہاں جو بھی افسر موٹر سائیکل پر آتا ہے اور وہ چند ہی مہینوںمیں کرپشن کرکے بڑی گاڑیاں اور بنگلے خرید لیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی کرپشن لوٹ مار بدامنی اور معاشرتی برائیوں کے آواز اٹھائی اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے انہوں نے بتایا کہ ضلعی میں 300سے زائد اسکول بند پڑے ہیں 65 آر او پلانٹ میں سے 41آر او پلانٹ بند پڑے اور ان کے کروڑ روپے کا ملنے والا فنڈ محکمے کے افسران ہڑپ کرلیتے ہیں اس وقت کرپشن کے معاملے میں ضلع ٹنڈوالہ یار پہلے نمبر پر ہے نیب اور ایف آئی اے ودیگر محکموں کو چاہئے کہ وہ ٹنڈوالہ یار میں بڑتی ہوئی کرپشن کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف فوری کاروائی کرے انہوں نے بتایا کہ گندم کی کٹائی ہوچکی ہے اور محکمہ خوراک ٹنڈوالہ یار من پسند زمینداروں کو باردانہ دے رہا ہے مگر چھوٹے اور دیگر زمینداروں کو باردانہ نہیں دیا جارہا جس کے باعث مزکورہ زمیندار گندم سستے داموں پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں محکموں کے افسران کی جانب سے ہونے والی کرپشن اور ضلع ٹنڈوالہ یار میں چلنے والی منشیات ، جوئے کے اڈے اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے 25سے 30مارچ تک ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے اور سندھ ترقی پسندپارٹی کی جانب سے سیکڑوں معصوم بچوں کا خاموش احتجاجی مظاہرہ بھی کرایا جائے گا اور انہوں نے ٹنڈوالہ یار کی عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی کرپشن بدامنی منیشات فروشی جوئے کے خلاف آواز اٹھائیں اور ہونے والے احتجاج میں شامل ہوں ۔