تپ دق کے مریضوں کیلئے ضلع جہلم میں دس ڈائنگنا سنگ سنٹر بنائے گئے ہیں۔ جہاں پر مفت تشخیص کے علاوہ علاج معالجہ کی سہولیات مفت دستیاب ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انورجپہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 مارچ 2019 18:31

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) تپ دق کے مریضوں کیلئے ضلع جہلم میں دس ڈائنگنا سنگ سنٹر بنائے گئے ہیں۔ جہاں پر مفت تشخیص کے علاوہ علاج معالجہ کی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انو ر جپہ نے آج عالمی یو م تپ دق کے مو قع پر منعقدہ سیمنار میں شرکاء سے خظاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ایم ۔

ایس ڈاکٹر فاروق بنگش سینٹرکنسلٹنٹ چیسٹ فزیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈاکٹر عرفان نجب ڈاکٹر نثار خالد اور ڈاکٹر خالد گوندل نے بھی خطاب کیا ۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں تمام ڈاکٹر ز اور نرسنگ سٹاف نے تپ دق کے عالمی دن حوالے سے عوام کا شعور بیدار کرنے کے لئے ایک واک کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ تمام ڈاکٹر ز نے تپ دق اور ٹی بی وارڈ کے مریضوں میں فروٹ تقسیم کیا اس موقع پر پی ۔

(جاری ہے)

ایم ۔اے کے صدر ایڈیشنل میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تپ دق کی تشخیص کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک منفرد ٹیسٹ کرنے کے لئے تمام مشینری شعبہ سینہ میں نصب کی ہوئی ہے جہاں پر ہر طرح کا ٹیسٹ مفت ہوتا ہے ۔جس سے عوام کو فائدہ اُٹھانا چاہیے کیونکہ ڈپٹی کمشنر جہلم اپنی ذاتی توجہ سے ہسپتال کے تمام مریضوں کو تمام ٹیسٹ کرنے اور اُن کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کو مفت ادویات کی بر وقت فراہمی کے لئے روز مرہ کی سطح پر یقینی بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں جس پر عمل ہو رہا ہے ۔