سائلین کو ایف آئی آر کی کاپی کے حصول کیلئے تھانوں کے چکر لگانے کی بجائے اسے آن لائن کر دیا جائے گا ‘امجد جاوید سلیمی
پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسروں اور اہلکاروں کو پنشن کے حصول میں غیر ضروری تاخیری حربوں سے بچانے کیلئے اقداما ت کئے جارہے ہیں ‘آئی جی پنجاب
پیر 25 مارچ 2019 19:28
(جاری ہے)
تمام آر پی او ز ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ ڈی آئی جی آئی ٹی، ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی ، احسن یونس، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور، انعام وحید اور ایس پی سی آر او، احسن سیف اللہ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔
کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ سائلین کو ایف آئی آر کی کاپی کے حصول کے لیے تھانوں کے چکر لگانے کی بجائے اسے ایک سسٹم کے ذریعے آن لائن کر دیا جائے گا جس کی مدد سے سائلین گھر بیٹھے ایف آئی آر کی کاپی ڈائون لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسروں اور اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن کے حصول میں غیر ضروری تاخیری حربوں سے بچانے اور ان کی با عزت محکمے سے ریٹائرمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام سسٹم کو ڈیجٹائز کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے ۔ جس میں ریٹائر ہونے والے افسر یا اہلکار نہ صرف اپنی پنن پنشن کیلکولیٹر کے ذریعے خود بھی چیک کر سکیں گے بلکہ ان کی پے فکسیشن، ٹرانسفر کی صورت میں چینج فارم اور دیگر انفارمیشن اس سسٹم میں ایک آٹومیٹک سسٹم کے -ذریعے درج کر دی جائے گی اور ریٹائرمنٹ سے تین مہینے پہلے اس پراسیس کو مکمل کر لیا جائے گا اور تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کے ریکارڈ کا خود جائزہ لیں اور ان کے تمام تر کیسز اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔ اس سلسلے میں صوبے بھر کے تمام اکائونٹیٹس کی ٹریننگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تا کہ وہ ٹریننگ کے بعد اس سسٹم کے ذریعے پے اینڈ پنشن کے معاملات کو مکمل کر سکیں۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں شہید ہونے والے افسروں اور اہلکاروں کے بچوں کی پنجاب پولیس میں بھرتی کے معاملات کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں تمام زیر التواء کیسز کی تفصیل فراہم کریں تا کہ انہیں جلد نمٹایا جاسکے اور شہداء کے اہل خانہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کو بھی پنجاب پولیس ڈویلپمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈیجٹائز کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے ذریعے نہ صرف فنڈز بلکہ جاری ترقیاتی سکیمیں ، نئی سکیمیں اور ان کی تعمیراتی رفتار کے بارے میں بھی تصویروں سمیت دیگر معلومات کواس سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں محکمہ پولیس میں خود احتسابی عمل کو مزید تیزکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع میں محکمہ میں موجود ان کالی بھیڑوں پر کڑی نظر رکھیں بلکہ انکی مستقل نگرانی کریں تا کہ اس ادارے کا واحد مقصد جرائم کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کے مرتکب معافی کے قابل نہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.