حقیقت ، بدنامی کے خلاف بہترین دفاع ہے،ٹرمپ کی فتح پر بیٹی کا اظہارمسرت

ٰثبوت نہیں ملے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم اور روس کے درمیان کوئی تعاون عمل میں آیا تھا،ٹوئیٹ

پیر 25 مارچ 2019 21:33

حقیقت ، بدنامی کے خلاف بہترین دفاع ہے،ٹرمپ کی فتح پر بیٹی کا اظہارمسرت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران روس کے ساتھ سازش سے متعلق معاملے سے اپنے والد کے کامیابی سے باہر نکل آنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں خصوصی تحقیق کار رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگرس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے خلاصے کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی مہم میں روس کے ساتھ مل کر کوئی ساز باز نہیں کی اور نہ انہوں نے انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی کی۔

پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں ایوانکا نے سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کے مشہور مقولے کو نقل کیا۔ ایوانکا نے لکھا کہ حقیقت ، بدنامی کے خلاف بہترین دفاع ہے۔ ایوانکا نے اپنے والد ٹرمپ کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جو انہوں نے ملر رپورٹ کا خلاصہ سامنے آنے کے بعد کی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کوئی نتیجہ نہیں، کوئی رکاوٹ نہیں، میں مکمل طور پر بری الذمہ ہوں۔

ٹویٹ کے بعد فلوریڈا سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں کو دیے گئے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ تفتیش شرم ناک امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق تباہ کن اور غیر قانونی تھی لہذا ناکام ہو گئی۔امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ ملر نے دو سال کے قریب جاری رہنے والی تفتیش کے اختتام پر نتیجے میں کی، کہا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود نہیں کہ 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم اور ماسکو کے درمیان کوئی تعاون عمل میں آیا تھا۔امریکی وزیر انصاف بل بار نے کانگریس کے حوالے کیے جانے والے اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کو دوران تحقیقات ٹرمپ کی صدارتی مہم یا مہم سے متعلق کسی بھی شخص کے روس کے ساتھ سازش کرنے یا رابطہ کرنے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل