چیلنجز کا مقابلہ ہمت ، بہادری اور دیدہ دلیری سے کیا جا سکتا ہے،شہباز شریف

نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے خدا انہیںصحت دے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 25 مارچ 2019 22:34

چیلنجز کا مقابلہ ہمت ، بہادری اور دیدہ دلیری سے کیا جا سکتا ہے،شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ چیلنجز کا مقابلہ ہمت ، بہادری اور دیدہ دلیری سے کیا جا سکتا ہے نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے خدا انہیںصحت دے لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبا زشریف نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لئے پروگرام منعقد کرانے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میری بیٹی عائشہ آٹزم سے متاثرہ بچوں کا سکول چلا رہی ہے خصوصی بچوں کا سکول چلانے پراپنی بیٹی پر فخر ہے آٹزم سے متاثرہ بچے معاشرے میںاہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور معاشرے کااہم حصہ بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات کتنے بھی مشکل ہوں ہمت نہیں ہارنی چاہئے اور حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے چیلنجز آتے رہتے ہیں چیلنجز کا مقابلہ ہمت ، بہادری اور دیدہ دلیری سے کیا جا سکتا ہے ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے ہم سب ان کے لئے دعاگو ہیں خدا انہیںجلد صحت عطا فرمائے۔