وزیراعلیٰ پنجاب سے جموں و کشمیر کونسل برائے انسانی حقوق برطانیہ کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوا م پر بھارتی ظلم وستم کی مذمت ، بھارتی ظلم وتشدد کویورپ کے اندرموثرانداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور اوورسیز پاکستانی غیر ممالک میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، معیشت کی مضبوطی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار
پیر 25 مارچ 2019 23:10
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات او رکردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اوربیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں-انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیو ں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے -ملکی معیشت کے فروغ میںبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے - اوورسیز پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی وطن بھیجتے ہیںتو ان کا خاندان ہی نہیںبلکہ ملک بھی مستفید ہوتا ہی-انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی-اوورسیز پاکستانی غیر ممالک میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اورقومی معیشت کی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیز کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
انہو ںنے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال چوہدری، یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اٹلی کے صدر تجمل حسین کھٹانہ، یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشنبیلجیمکے ممبرزڈاکٹر طاہر فاروق ، اعظم اختر،واجد خان اور اسلم کھٹانہ شامل تھے ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.