نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کر ا دیں، کیس کی سماعت آکل ہوگی

پیر 25 مارچ 2019 23:21

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کیس میں اضافی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کر ا دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سز ا معطلی کیس کی سماعت کل منگل کو ہونا ہے اور کیس میں نوا زشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اضافی دستاویزات جمع کر دی ہیں خواجہ حارث نے عدالت میں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر لارنس کا خط جمع کر ایا ہے جو انہوں نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو لکھا تھا اس خط میں نوا زشریف کی 2003 سے 2019 تک کی میڈیکل ہسٹری شامل ہے واضح رہے کہ نیب نے نواز شریف کی سزا معطلی کیس میں اپنے جواب میںکہا ہے کہ نواز شریف کی سابق میڈیکل ہسٹری پر سزا معطلی نہیں ہو سکتی ۔