جعلی بینک اکائونٹس کیس ، ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کرنے والا شخص سامنے آگیا

پیر 25 مارچ 2019 23:39

جعلی بینک اکائونٹس کیس ، ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45غیرملکی دورے کرنے والا شخص سامنے آگیا، مشتاق نامی شخص ایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات میں ایک اور انکشاف ہواہے ، ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کرنے والا شخص سامنے آگیا۔ذرائع نے بتایاکہ مشتاق نامی شخص کوایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات کروایاگیا، مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹررخسانہ بنگش کے لیٹر ہیڈ سے ہوئی، نیب نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا ہے۔نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :