2018میں توانائی کی مانگ اور کاربن کے اخراج میں اضافہ ہوا،عالمی توانائی ایجنسی

اقتصادی ترقی اور مختلف خطوں میں گرمی اور سردی سے نمٹنے کے لیے توانائی کی مانگ 2.3 فیصد بڑھی،رپورٹ

منگل 26 مارچ 2019 14:36

2018میں توانائی کی مانگ اور کاربن کے اخراج میں اضافہ ہوا،عالمی توانائی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی اے ای)نے کہاہے کہ پچھلے سال یعنی 2018میں دنیا بھر میں توانائی کی مانگ میں پچھلی ایک دہائی کا سب سے تیز رفتار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اقتصادی ترقی اور مختلف خطوں میں گرمی اور سردی سے نمٹنے کے لیے درجہ حرارت میں تبدیلی کی ضروریات کے تحت توانائی کی مانگ 2.3 فیصد بڑھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشاف آئی ای اے کی منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس اضافے کے نتیجے میں کاربن ڈائی آکسائڈ گیسوں کے اخراج میں بھی 1.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافے کے ایک تہائی حصے کے ذمہ دار براعظم ایشیا میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے نئے تعمیر کردہ پلانٹس ہیں۔

متعلقہ عنوان :