کراچی سے لاہور نان اسٹاپ جناح ایکسپریس 31 مارچ سے چلے گی

منگل 26 مارچ 2019 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور اور کراچی کے درمیان 31 مارچ سے نان اسٹاپ جناح ایکسپریس چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وی آئی پی جناح ایکسپریس 12 ایئر کنڈیشنز کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں ایک ڈائننگ کار بھی ہوگی جو 31 مارچ سے اپنے پہلے سفر پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔جناح ایکسپریس تین بڑے جنکشنز حیدرآباد، روہڑی اور خانیوال میں قیام کرے گی۔اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی سے کراچی تک سر سید ایکسپریس کے نام سے نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔