آئی جی سندھ نے چوکی پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری سے منفی برتاؤ پر ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں

منگل 26 مارچ 2019 17:55

آئی جی سندھ نے چوکی پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری سے منفی برتاؤ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے پی آئی ڈی سی پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے قائم پکٹ پر شہری کا پولیس سے منفی برتاؤ اور نامناسب رویئے کے حوالے سے سوشل میڈیا فوٹیج پر ایس ایس پی ساؤتھ سے معاملے کی بابت جملہ تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔