Live Updates

عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل

مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔بدقسمتی سے ان سولہ سترہ دنوں میں نواز شریف نے ایک دفعہ بھی ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ نہیں کروایا، ضمانت رہائی پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا ردعمل

منگل 26 مارچ 2019 21:19

عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کا عدالتی فیصلہ آتے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کیے ہیں کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے ۔ مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

بدقسمتی سے ان سولہ سترہ دنوں میں نواز شریف نے ایک دفعہ بھی ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ نہیں کروایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسے ہی جیل سے رہا ہوں گے تو ڈاکٹرز کی خدمات کو واپس عوام کو فراہم کیا جائے گا ۔نواز شریف کی کل تک کی رپورٹ سب کے سامنے ہیں ۔یورالوجسٹ کی جانب سے نواز شریف کو پانی زیادہ پینے اور پروٹین دینے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ شہباز گل نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ہفتے تک ملک کے اندر اپنا علاج کروائیں گے ۔علاج کی سہولت پنجاب حکومت بھی نواز شریف کو دے رہی تھی ۔وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر علاج معالجہ کی پیشکش کی گئی تھی ۔اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات