پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو 113 ارب روپے کی ادائیگی

گزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کر دیئے گئے ۳133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا، بقایا بھی جلد ادا کر دیئے جائینگے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ٹویٹ پیغام

منگل 26 مارچ 2019 22:40

پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو 113 ارب روپے کی ادائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں گنے کے کاشتکاروں کو 113 ارب روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔گنے کے کاشتکاروں کو گزشتہ سالوںکے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا جبکہ کاشتکاروں کو بقایا واجبات بھی جلد ادا کر دیئے جائیں گے۔ ٹویٹ پیغام میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا راج تھا۔ پنجاب میں گنے کے کاشتکار کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔