الخدمت کے تحت اسٹیل ٹاؤن مارکیٹ میں مفت ذیابیطس کیمپ کا انعقاد

منگل 2 اپریل 2019 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی رہائشی بستی اسٹیل ٹائون کی پاکستانی مارکیٹ میں ایک روزہ مفت ذیابیطس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیمپ میں ماہرذیابیطس ڈاکٹر طارق عدنان (ایم بی بی ایس، ایم پی ایچ، سی آر سی پی ) اوران کی ٹیم نے کیمپ 117 مرد و خواتین کا معائنہ کیا اورانہیں زیابیطس کے مرض کی علامات اس سے ہونے والے نقصانات اور اسے کنٹرول میں رکھنے سے متعلق آگاہی فراہم کی اور تجویز کی گئی ادویات بھی فراہم کیں۔

کیمپ میں الخدمت کے تجربہ کار طبی عملے اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ڈاکٹر طارق عدنان کی ہدایات کی روشنی میں لوگوں کے یورک ایسڈ، شوگر، اور کولیسٹرول کے فری ٹیسٹ کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق عدنان کا کہنا تھا کہ زیا بیطس دو قسم ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو ہوتا ہے اور زیابیطس کو مناسب ڈائٹ پلان کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ زیا بیطس کے مریض اپنی خوراک اورخاص طور پر پاؤں کا خیال رکھیں، وقت پر ادویہ، انسولین لیں تا کہ زیابیطس کے پیچیدہ مسائل سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :