Live Updates

مریم نواز کا والد اور والدہ کی شادی کی 48ویں سالگرہ پر جذباتی ٹویٹ

منگل 2 اپریل 2019 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے اپنے والداور والدہ کی شادی کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کو درد بھرے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہاکہ آپکا ساتھ چھوٹنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا مگر آپکی موت اس محبت کو ختم نہیں کر سکتی جس نے ہمیں جوڑے رکھا۔

(جاری ہے)

ہمارے دل و دماغ میں آپ کے ساتھ گزری یادوں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات