فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، رمضان ناتھا

پیر 8 اپریل 2019 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) ناتھا فاؤنڈیشن کے بانی اور ناتھا پینل کے سربراہ رمضان ناتھا کی سرپرستی میں شاہ بی بی ہیلتھ کئیرسینٹر گارڈن ایسٹ میں ایک روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ناتھا فاؤندیشن کی جانب سے لگائے گئے آئی کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے 200 کے قریب آنکھوں کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں مفت عینک سمیت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی و یوسی 15 کے جنرل کونسلرسمیر قریشی نے کہا کہ اس طرح کیمپ لگانے سے مریضوں کو بہت سہولت ملی، ہم ناتھا فاؤندیشن اور ڈاکٹر ز کی ٹیم کا شکریہ اد ا کرتے ہیں جنہوں نے اس یوسی کے ان مریضوں کا مفت علاج کیا۔ ناتھا پینل کے سربراہ اور ناتھا فاؤندیشن کے بانی رمضان نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ناتھا فاؤندیشن کی ٹیم میں محمد دیرانی عرف پپوبھائی، اکبرعلی جنا عرف اکو، ملک سچوانی، سہیل سلطان، علی ملیروالا، مدد علی سمیت و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :