محکمہ صحت کی طرف سے متعین کردہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ماؤں حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتربنانے میں اپنا فعال کردار اداکریں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 اپریل 2019 20:24

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) پنجاب میں ہفتہ غذائیت 8اپریل تا 13اپریل 2019تک منایا جا رہاہے اس ہفتہ کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام کے لیے آگاہی اور علاج کا فراہم کرنا اور حمل سے زچگی کے بعد1000دن (2سال)تک غذائی ضروریات اور ان ایام کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ پنجبا کے دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم میں بھی ہفتہ غذائیت بنایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت آئی آر ایم سی ایچ پروگرام ضلع اور تحصیل سطح پر بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں ،حملہ خواتین بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کو بہتر بہتر بنایا جاسکے اور حاملہ خواتین نو عمر لڑکیوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جاسکے اس ہفتہ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے متعین کردہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر حاملہ خواتین ،نو عمر لڑکیوں،دودھ پلانے والی ماؤں اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی غذائی کمی کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں گی اور غذائی کمی کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو علاج کے لیے مرکز صحت ریفر کریں گی۔

(جاری ہے)

اور دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کے کیڑ وں سے بچاؤ کے لئے گولیاں کھلای جاینگی ۔ اس کے علاوہ دوران ہفتہ غذائیت ،حمل سے لے کر زچگی کے بعد دوسال تک غذائی ضروریات کے حوالے سے آگاہی اور پہلے 1000دن کی اہمیت ،حاملہ خواتین ،دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے صحت سے متعلقہ اگاہی کا قیام عمل میں لایا جایگا ،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لیے صحت سے متعلقہ تربیتی سیمینار ،سیشن کا قیام عمل میں لایا جائیگا اس ضمن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے متعین کردہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ماؤں حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتربنانے میں اپنا فعال کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :