جہلم میں ہفتہ غذائیت 8اپریل تا 13اپریل 2019تک منایا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 اپریل 2019 20:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) جہلم میں ہفتہ غذائیت 8اپریل تا 13اپریل 2019تک منایا جا رہاہے اس ہفتہ کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام کے لیے آگاہی اور علاج کا فراہم کرنا اور حمل سے زچگی کے بعد1000دن2 سال تک غذائی ضروریات اور ان ایام کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو میں ہفتہ غذائیت مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبا ل، ایم ایس فاروق بنگش، ڈاکٹر امتیاز اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت آئی آر ایم سی ایچ پروگرام ضلع اور تحصیل سطح پر بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں ،حملہ خواتین بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کو بہتر بہتر بنایا جاسکے اور حاملہ خواتین نو عمر لڑکیوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

ضلع بھر میں تمام مرکز صحت میں ہفتہ غذائیت 8اپریل تا 13اپریل 2019تک منایا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :