دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعہ 12 اپریل 2019 15:17

ْ کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہفتے کو کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن عروج ممتاز ہیڈ کوچ مارک کولز اور کپتان بسمہٰ معروف سے مشاورت کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے نام ظاہرکریں گی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں ایمان انور ،عالیہ ریاض ،انعم امین ،اروب شاہ ،بسمعہ معروف ( کپتان )ڈیانا بیگ ،فریحہ محمود ،فاطمہ ثناء ،ارم جاوید ،جویریہ روئوف ،جویریہ ودود ،کائنات حفیظ ،کائنات امتیاز ،مہم طارق ،منیبا علی ،ناہیدہ خان ،نشرہ سندھو ،ندا ڈار ،امائمہ سہیل ،رمین شمیم ،صباء نذیر ،ثناء میر ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :