محکمہ صحت کی جانب سے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر کی جا رہی ہیں، جنکو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومت پنجاب ہمہ وقت کوشاں ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 اپریل 2019 20:13

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹرز کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ،ٹی ایچ یو ، آر ایچ سی، بی ایچ یو اور دیگر محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں مزید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر کی جا رہی ہیں، جنکو مزید بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے جہلم سے پنڈ دادنخان تک کے ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ اور انکی ٹیم کو ہیلتھ مراکز کا بار بار دورہ کرنے کی ہدائت دی،ڈینگی اور پولیو مہم میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے عطائی جعلی ڈاکٹروں کے خلاف اپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات سمیت ڈی ڈی ایچ او، ایم ایس تحصیل ہسپتال، ایس ایم اوز اور ایم اوز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ شفقت سے پیش ہیں اپنی سروس کو عبادت سمجھ کر مخلوق کی خدمات کریں۔ڈی سی جہلم نے ڈی ایچ کیو میں صفائی ستھرائی اور مین انٹری گیٹ کی خوبصورتی کے لئے ہدیات جاری کیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مریضوں کیلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں متعدد اقدامات اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :