پانی کو لے کر گرمیوں میں فسادات ہونے کا خطرہ ہے، فاروق ستار

فسادات لسانی بنیادوں پر بھی ہو سکتے ہیں،رہنما ایم کیو ایم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 13 اپریل 2019 19:32

پانی کو لے کر گرمیوں میں فسادات ہونے کا خطرہ ہے، فاروق ستار
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2019ء) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کو لے کر گرمیوں میں فسادات ہونے کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا بہت شدید مسئلہ ہے اور گرمیوں میں پانی کی شہر میں طلب بڑھنے پر فسادات بھی ہو سکتے ہیں ۔ فاروق ستار نے کہا کہ فسادات لسانی بنیادوں پر بھی ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی مین پانی کا بہت شدید مسئلہ ہے اور شہریوں کو پینے اور استعمال کرنے والا پانی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ پانی بہت دور سے لایا جاتا ہے اور اس بات کی بھی تصدیاق نہیں ہوتی کہ پانی صحت کے لیے ٹھیک ہے یا نہیں۔

اب رہنما ایم کیا ایم نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ پانی کو لے کر گرمیوں میں فسادات ہونے کا خطرہ ہے اور یہ فسادات لسانی بنیادوں پر بھی ہو سکتے ہیں۔ فاروق ستار نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بارے میں ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا۔