تھر کے پروگرا م میں دعوت دینے کے باوجود وفاق کا کوئی نمائندہ نہیں آیا ، سندھ کے وسائل لوٹنے کی باتیں ہورہی ہیں مگر پیپلزپارٹی دیوار بنے گی ،امتیازشیخ

ہفتہ 13 اپریل 2019 22:32

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) سندھ کے وزیربرائے توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہاہے کہ تھر کے پروگرا م میں دعوت دینے کے باوجود وفاق کا کوئی نمائندہ نہیں آیا ، سندھ کے وسائل لوٹنے کی باتیں ہورہی ہیں مگر پیپلزپارٹی دیوار بنے گی ،ہائی اسکول نمبر 1 میں آڈیٹوریم ہال تعمیر کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا سول اسپتال اور ہائی اسکول نمبر 1 کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا۔

(جاری ہے)

امتیاز احمد شیخ نے سول اسپتال شکارپور کا دورہ کیا، اس موقعے پر اسپتال کے اندر صفائی نہ ہونے پر براہمی کا اظہار کیا، جبکہ ہائی اسکول نمبر 1 کا بھی دورہ کیا، وہاں پر 1980 میں قائم پرانے آڈوٹوریم کی بلڈنگ کا معائنہ کیا جوکہ کئی سالوں سے اسکول سے ہی الگ ہے ،اس موقعے پر امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ سول اسپتال کو سارے سہولیات مہیا کی ہیں ، ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ مریضوں کو سہولیات دینے کے لیئے ایک ہی جگہ پر او پی ڈی، ڈاکٹر ، ایم ایس اور دوائی دینے کے لیئے ون ونڈو کے تحت کائونٹر مختص کیا جائے گا ،جس سے مریضو کو سہولیت مہیا ہوگی، انہوں نے کہاکہ شکارپور سول اسپتال میں اکثر شہر کے ہی ڈاکٹر مقرر ہیں اسی لیے وہ اپنے شہر یوں کو سہولیت دیں اور شکارپور شہری بھی اسپتال کی مالکی کریں ، انہوں نے کہاکہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے 10 کروڑ کی لاگت سے 26 کمروں کی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی اس کے ساتھ 1980 میں قائم ہونے والی آڈیٹوریم کی بھی از سرے نو تعمیر کی جائے گی جس میں 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی ، دوسری جانب صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے سیشن کور ٹ شکارپور میں حاضری پر آئے ہوئے سابق ایم پی اے میر بابل خا ن بھیو سے ملاقات کی، اس موقعے پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ پی پی پی کی اعلی قیادت ، ایم این ایز اور ایم پی ایزکو مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے اور ایک جعلی پریشر بڑھایا جارہاہے جس کا سبب 18 ویں ترمیم اور سندھ کے وسائل کو لوٹنے کی سازش ہے، انہوں نے کہاکہ گھوٹکی کے جلسے میں عوامی سمندر تھا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وسائل کو لوٹنے اور ون یونٹ لگانے کی بات کی ، انہوں نے کہاکہ تھر میں بجلی پیدا کرنے کے لیئے وفاقی حکومت کو دعوت بھیجی مگر ان کے کسی بھی نمائندے نے شرکت نہیں کی، انہوں نے کہاکہ شاید عمرانی حکومت کو سندھ کے افراد نہیں مان رہے ، انہوں نے کہاکہ پی پی پی سندھ کے وسائل لوٹنے نہیں دی گی اور سندھ کے حقوق کی حفاظت کے لیئے دیوار بنے گی ۔