کراچی رپورٹرز فورم کا سیمیناز کل ہو گا 50شخصیات شرکت کرینگی

اتوار 14 اپریل 2019 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) کراچی رپورٹرز فورم کی منفرد و مثالی تقریب سیمینار بعنوان ’’رپورٹرز کا کردار شخصیات کی نظر میں‘‘ کل 16اپریل ، منگل کی شام 6بجے اسکاؤٹس آڈیٹوریم نزد وائی ایم سی متصل پیٹرول پمپ ہو گی۔ اس سلسلے میں کراچی رپورٹرز فورم کے عہدہ داروں ، مجلس عاملہ و مشاورتی کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ کراچی پریس کلب میں فورم کے صدر معین اللہ شاہ کی صدارت میں ہوئی ۔

میٹنگ میں 16اپریل ، منگل کی شام اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ کراچی رپورٹرز فورم کی تقریب بعنوان سیمینار ’’رپورٹرز کا کردار شخصیات کی نظر میں‘‘ سیمینار کی صدارت کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیر اطلاعات قانون اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب و صوبائی وزراء ہونگے۔

جبکہ سیمینار سے ماہر تعلیم پیرزادہ قاسم ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جسٹس وجیہہ الدین، بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین، کرکٹر جاوید میاں داد، سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس، اعلیٰ پولیس افسران و ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر، نامور سماجی فلاحی شخصیت صارم برنی، اسپورٹس مین ، ایم پی اے عمران علی شاہ، سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ، صحافتی شخصیات مختار عاقل، جی ایم جمالی ، ارمان صابر، احمد ملک، فہیم صدیقی، ایوب جان سرہندی ، اور دیگر خصوصی خطاب کرینگے۔

جبکہ کے آر ایف کے صدرمعین اللہ شاہ کراچی رپورٹرز فورم کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالیں گے اور سیکریٹری جنرل انفاس کھوکھر مہمانوں کا شکریہ ادا کرینگے۔ تقریب میں کراچی کی تاجر برادری کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہان محمد رضوان عرفان، زبیر میمن۔ شرجیل گوپلانی، محمد ارشد، ڈائریکٹر ایسٹ سٹی اسکول سید نعیم احمد، موومنٹ اگینسٹ کرائم (میک) کے بانی و چیئرمین الحاج سید محمد کاظمی اور دیگر 50شخصیات خصوصی شرکت کرنگی ۔

کراچی رپورٹرز فورم کی میٹنگ میں نائب صدر عادیہ ناز، ڈپٹی سیکیرٹری جنرل قاضی ناصر، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری صدیق، سیکریٹری اطلاعات کامران شیخ، سیکریٹری خزانہ ، چیئرمین مشاورتی کمیٹی ابوالحسن ، وائس چیئرمین جہانگیر سید ، ارکان مجلس عاملہ ثروت جبیں، مانیہ شکیل، کرم علی شاہ، شہزادہ معین ، شکیل ذکی، شبیر شفقت ، طارق بشیر، شاہ رخ شاہ اور دیگر شرکت کی۔