بھارتی نیوی خود ہی اپنی 3 ارب ڈالرز کی جوہری آبدوز کو نقصان پہنچا بیٹھی

روس کی مدد سے تیار کردہ آبدوز کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا گیا جس کے باعث آبدوز کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچا

muhammad ali محمد علی پیر 15 اپریل 2019 20:31

بھارتی نیوی خود ہی اپنی 3 ارب ڈالرز کی جوہری آبدوز کو نقصان پہنچا بیٹھی
نئی دہلی (ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2019ء)   بھارتی نیوی خود ہی اپنی 3 ارب ڈالرز کی جوہری آبدوز کو نقصان پہنچا بیٹھی، روس کی مدد سے تیار کردہ آبدوز کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا گیا جس کے باعث آبدوز کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ہر وقت پاکستان سے جنگ کرنے کیلئے پر تولنے والی بھارت فوج آئے روز اپنی مضحکہ خیز کوتاہیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مذاق بنتی رہی ہے۔

اب بھارت کی نیوی کی جانب سے کی گئی مضحکہ خیز غلطی نے بھارت کو 3 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی نیوی کے غیر پیشہ وار اہلکاروں اور افسران نے اپنی ہی نیوی کی 3 ارب ڈالرز مالیت کی جوہری آبدوز کو نقصان پہنچا دیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس بھارتی نیوی نے روس کی مدد سے تیار کردہ 3 ارب ڈالرز مالیت کی جوہری آبدوز جب پہلی مرتبہ سمندر میں اتاری تو اس دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

آبدوز میں سوار اہلکار اور افسران آبدوز کا دروازہ ہی بند کرنا بھول گئے۔ اس باعث آبدوز جیسے میں سمندر کی گہرائی میں گئی، آبدوز کے اندر پانی داخل ہوگیا۔ پانی داخل ہونے کے باعث 3 ارب ڈالرز مالیت کی جوہری آبدوز کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد آبدوز کو ہنگامی طور پر بندرگاہ واپس لایا گیا اور بعد ازاں اس کی مرمت کے کام کا آغاز کیا گیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آبدوز کا دروازہ کھلا چھوڑ دیے جانے کی سنگین غلطی کے باعث جوہری آبدوز تباہ بھی ہو سکتی تھی۔ تباہی کی صورت میں آبدوز میں موجود جوہری ری ایکٹر بہت بڑے پیمانے پر تباہی مچا سکتا تھا۔ اسی لیے ماہرین عالمی عسکری طاقتوں سے مطالبہ کر رہے ہیں بھارت جوہری آبدوز اور جوہری ہتھیار سنبھالنے کی قابلیت نہیں رکھتا۔ بھارت کی نااہلی کے باعث جوہری ہتھیاروں کے ذریعے تباہی پھیل سکتی ہے، اس لیے عالمی برادری بھارت کیخلاف ایکشن لے۔