صدارتی نظام کی باتیں کر نے والوں کو کوشش کر نے دو ،ہم روکیں گے ، آصف علی زر داری

منگل 16 اپریل 2019 12:57

صدارتی نظام کی باتیں کر نے والوں کو کوشش کر نے دو ،ہم روکیں گے ، آصف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ صدارتی نظام کے قائل نہیں ،ان کو کوشش کر نے دو ،ہم روکیں گے ۔ منگل کو سابق صدر آصف علی زر داری جعلی اکائونٹس کیس میں احتساب عدالت میںپیش ہوئے ۔سابق صدر آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ صدارتی نظام کی باتیں ہو رہیں کیا کہیں گے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے جواب دیا کہ دیکھ لیں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔انہوںنے کہاکہ ہم تو نہیں اس کے قائل ، کوشش کرنے دو ،ان کو ہم روکیں گے ۔سابق صدر نے کہاکہ پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،میں سمجھتا ہوں صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔اس موقع پر صحافی نے فریال تالپور سے سوال کیا کہ بدھ کو نیب نے آپ کو طلب کیا ہے کیا کہیں گی ۔فریال تالپور خاموشی سے گاڑی میں بیٹھ گئی