پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت7مئی تک ملتوی

عدالت کے حکم پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کر ادیا، فریقین کے وکلاء دلائل کے لئے طلب

منگل 16 اپریل 2019 13:13

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کیخلاف دائر درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ائیر مارشل ارشد ملک کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت7مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کودلائل کے لئے طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ قانون کے تحت حاضر سروس ائیر مارشل چیف ایگزیکٹو تعینات نہیں ہو سکتے۔چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کرتے وقت وار کورس کی بے بنیاد شرط رکھ کراہل امیدواروں کی حق تلفی کی گئی۔قانون میں اس عہدے پر تعیناتی کے لئے وار کورس کی شرط موجود نہیں۔قائمقام چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ارشد ملک کی مستقل تعیناتی مفادات کاٹکرائو ہے۔استدعا ہے کہ عدالت ارشدملک کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کوکالعدم قراردے۔