حکومت نے اطباء کرام سے کیے وعدے پورے نہ کیے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘ تحفظ اطباء آرگنائزیشن

اطباء اکرام /حُکماء کے حقوق حاصل کر کے دم لیں گے،حکومت اطباء کرام کا علیحدہ ڈائریکٹوریٹ قائم کرے‘مقررین

منگل 16 اپریل 2019 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) تحفظ اطباء کنونشن پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر حکیم اے این عسکری نے کی مرکزی قیادت میں چیف آرگنائزر حکیم غلام مرتضیٰ مجاہد ، صدر تحفظ اطباء آرگنائزیشن پروفیسرحکیم محمد عمران لودھی، چیئر مین پروفیسر حکیم محمدشفیع طالب قادری ، پروفیسر حکیم محمد اسلم طالب ، پروفیسر حکیم عبدالرزاق گٹی والے،پروفیسر حکیم اشفاق احمد، پروفیسر حکیم منیر احمد شکور ی، حکیم فرزند علی ، حکیم ڈاکٹر نصیر احمد طارق، حکیم محمد عابد شفیع، پروفیسر حکیم نثار احمد شیرازی، پروفیسر حکیم مبارک علی رحمانی ، حکیم خالد محمود ، حکیم وسیم انور، حکیم اللہ وسایا، حکیم ڈاکٹر شبیر احمد راں، نواب سعید اللہ خان ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ آ ف پاکستان) ، حکیم ڈاکٹر شعیب نصیر، پروفیسر حکیم محمد اصغر ، پروفیسر حکیم لیاقت علی، حکیم غلام دستگیر فاروقی، پروفیسر حکیم محمد امین بیگ، سید مراد علی شاہ (پرنسپل غوثیہ طبیہ کالج دیپالپور)، حکیم محمد رفیق شاہین، حکیم غلام فرید میر، حکیم سید اعجاز الحق گیلانی، حکیم سید مہر علی شاہ کے علاوہ اطباء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد عمران لودھی ، پروفیسر حکیم محمد اسلم طالب قادری، پروفیسر حکیم عبدالرزاق گٹی والے، پروفیسر حکیم اشفاق احمد اور حکیم غلام مرتضی مجاہد نے نیشنل کونسل فار طب کی غلط پالیسیوں پر شدید تنقید کی انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل فار طب ،اطباء /طبیب کے حقوق کے لیے صحیح نمائندگی کرنے میں ناکام رہی ہے لہذا آئندہ الیکشن میں نئی قیادت کو منتخب کیا جائے مقررین نے حکماء برادری کو متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اطباء کر ام کا الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کرے اور اطباء کرام کی ملازمتوں کو بحال کیا جائے حکما ء کے کلینک / مطب پر ناجائز چھاپے اور ان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ورنہ پورے ملک میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔