طیارہ حادثہ ،مالک فاروق عمر بھوجا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ، متاثرین وکیل کے دلائل مکمل نہ ہوسکے

منگل 16 اپریل 2019 14:08

طیارہ حادثہ ،مالک فاروق عمر بھوجا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھوجا ائیر لائن طیارہ حادثہ اور ائیر لائن کے مالک فاروق عمر بھوجا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دور ان سماعت بھوجا ائیر لائن کے متاثرین کے وکیل نے دلائل دیئے ۔ وکیل متاثرین نے کہاکہ بھوجا ائیر لائن اب آپریٹ ہی نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیس کو تسلی سے سننا چاہتے ہیں۔عدالت نے ریماکس دیئے کہ عید کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ دوران سماعت عدالتی وقت کی کمی کے باعث متاثرین کے وکیل کے دلائل مکمل نہ ہوسکے۔ عدالت نے کیس کی سماعت جون کی دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔بھوجا ائیر لائن کے طیارے کو اسلام آباد کے مضافات میں حادثہ پیش آیا تھا۔بھوجاائیرلائن حادثے میں جہاز کے عملے سمیت 127 افراد جابحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :