Live Updates

پانامہ اسکینڈل کے بعد سلمان شہباز نے اینکرز کو نواز شریف سے متعلق حیران کن پیغام بھیجا

الحمد اللہ شہباز فیملی کا نام پانامہ اسکینڈل میں نہیں ہے اور ہم محفوظ ہیں۔ سلمان شہباز کے اس پیغام کا مطلب تھا کہ ہم تو ٹھیک کام کرتے ہیں بس منی لانڈرنگ کرنا نواز فیملی کا کام ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اپریل 2019 13:49

پانامہ اسکینڈل کے بعد سلمان شہباز نے اینکرز کو نواز شریف سے متعلق حیران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2019ء) : معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جب پانامہ اسکینڈل آیا تو سلمان شہباز نے مجھے ایک میسج کیا لیکن میں نے کسی کو نہیں بتایا کیونکہ مجھے لگا کہ شاہد یہ پرائیویٹ میسج ہے۔تاہم بعد میں پتہ چلا کہ سلمان شہباز نے وہ میسج کئی اینکرز کو کیا تھا۔سلمان شہباز نے ٹی وی اینکرز کو میسجز کیے کہ الحمد اللہ ہماری فیملی کا اس سکینڈل میں نام سامنے نہیں آیا اور ہم محفوظ ہیں۔

جس کا ملطب یہ تھا کہ پانامہ اسکینڈل کا تعلق شہباز فیملی سے نہیں بلکہ نواز فیملی سے ہے۔جس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر شامل ہیں۔اور حسن نواز اور حسین نواز منی لانڈرنگ کرتے ہیں  جب کہ ہم یعنی کے شہباز شریف کے بچے تو بہت شریف ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب سلمان شہباز کی اپنی ایسی ایسی چیزیں نکل کر سامنے آ رہی ہیں کہ نواز فیملی خود حیران ہو جائیں گی کہ ہم نے اپنے کزنز سے مدد کیوں نہیں مانگی جب ہمارے اپنے گھر میں اتنے ذہین لوگ موجود تھے۔

جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری کے دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہے، دونوں کا اپنے دفاع کے لیے اب موقف بھی ایک ہو چکا ہے، جب سے اربوں روپے کے کالے دھن کے حقائق سامنے آئے ہیں شہباز شریف اینڈ سنز سے کوئی جواب نہیں بن پا رہا، سلمان شہباز حقائق کا جواب دینے سے قاصر رہے، ان کے پاس اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کا کوئی جواب نہیں تھا، قوم کی امید ہے کہ قانون بھی ان سے حساب لے گا، اگر یہ سچے ہیں تو کھل کر تردید کر یں اور اپنے دفاع میں ثبوت لائیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز حقائق کا جواب دینے سے قاصر رہے، ان کے پاس اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کا کوئی جواب نہیں تھا، وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں اور ان کا واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری کا دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہی ہے اسی لئے اب دونوں کا اپنے دفاع کے لیے موقف بھی ایک ہو چکا ہے کیونکہ دونوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات