سندھ ہائیکورٹ نے ایاز شاہ شیرازی کے خلاف درج مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کر لیں

منگل 16 اپریل 2019 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایاز شاہ شیرازی کے خلاف درج مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ بتایا جائے کتنے مقدمات بی اور سی کلاس کیے گئے، مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، عدالت میں شیرازی برادران کا موقف ہے کہ 2013 کے بعد سے سیاسی بنیادوں پر 125 سے زائد مقدمات درج کیے گئے،جوڈیشل انکوائری میں تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے،جن پولیس افسران نے جھوٹے مقدمات درج کیے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔