ٹرمپ سے متعلق چھان بین کرنے والے امریکی اخبارات پولٹزر انعامات کے حقدار

منگل 16 اپریل 2019 21:51

ٹرمپ سے متعلق چھان بین کرنے والے امریکی اخبارات پولٹزر انعامات کے حقدار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) امریکا کے دو مقر اخبارات نیو یارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق گراں قدر صحافتی چھان بین کرنے کی وجہ سے پولٹزر انعامات کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان جریدوں کو یہ انعامات ان کی طرف سے خصوصی تحقیق کے اعتراف میں دیے گئے۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک تو ٹرمپ خاندان کے مالی اثاثوں کے بارے میں تھی اور دوسری دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات سے پہلے کی ان مالی ادائیگیوں کے بارے میں، جو ٹرمپ کے حوالے سے دو خواتین کو خاموش رہنے کے لیے کی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ فروری دو ہزار اٹھارہ میں پارک لینڈ میں سترہ افراد کے قتل کے واقعے سے متعلق رپورٹنگ پر امریکی اخبار ساتھ فلوریڈا سن سینٹینل کو بھی پولٹزر پرائز دیا گیا۔ اسی طرح ایک پولٹرز پرائز پِٹسبرگ پوسٹ گزٹ کو بھی اس کی رپورٹنگ پر دیا گیا۔