کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے غیرتصدیق شدہ خبر چلانے پر 2نجی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری

وزارتِ خزانہ اور وزارتِ مملکت برائے داخلہ میں وزیروں کے ردوبدل کے حوالے سے جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا نے چینلز سے وضاحت طلب کر لی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 اپریل 2019 20:52

کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے غیرتصدیق شدہ خبر چلانے پر 2نجی چینلز کو ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2019ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز ’اے آر وائی نیوز‘ اور ’بول نیوز‘ کو شوکاز نوٹس بھیجے ہیں جن میں دونوں میڈیا ہاؤسز سے پوچھا گیا ہے کہ سوموار کی صبح دونوں چینلز نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبر کس بنیاد پر چلائی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینلز ’اے آر وائی نیوز‘ اور ’بول نیوز‘نے خبر دی تھی کہ وزارتِ خزانہ جس کا قلمدان اسد عمر کے پاس ہے اور وزارتِ مملکت برائے داخلہ جو کہ شہریار آفریدی کے پاس ہے ، میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

لیکن اب پیمرا نے دونوں چینلز سے کہا ہے کہ انہوں نے جھوٹی خبر چلا کر الیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ 2015 ، پیمرا آرڈیننس 2002 اور پیمرا رولز 2009 کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیمرا نے دونوں چینلز کو 7 دن کا وقت دیا تھا کہ چینلز بتائیں کہ انہوں نے ایسا کیوں اور کیسے کیا اور اس اقدام کی ٹھوس وجہ بتائی جائے تا کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کی جائے بصورتِ دیگر ان دونوں چینلز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔                            

متعلقہ عنوان :