پاکستان اور ترکی جلد سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک پلان آف ایکشن پر دستخط کریں گے،

ترکی میں پاکستان کے سفیر کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کو پاک۔ترکی تعلقات کے حوالہ سے بریفنگ

بدھ 17 اپریل 2019 16:44

پاکستان اور ترکی جلد سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک پلان آف ایکشن پر دستخط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی جلد سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک پلان آف ایکشن پر دستخط کریں گے جو دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں اضافہ کیلئے ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ اقتصادی شعبہ میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بات انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کے 20 رکنی وفد کو پاک۔ترکی تعلقات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔ این ڈی یو کا وفد 14 سے 21 اپریل تک غیر ملکی مطالعاتی دورہ پر ہے۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر وحید گل وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وفد میں پاکستان آرمڈ فورسز، سول سروس، نیشنل سیکورٹی اور وار کورس میں شرکت کرنے والے دوست ممالک کے سینئر افسران شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر نے وفد کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبہ میں تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی جلد سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک پلان آف ایکشن پر دستخط کریں گے جو دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں اضافہ کیلئے ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا۔ وفد نے وزارت خارجہ امور ترکی اور اس سے منسلک تھنک ٹینک، سنٹر فار سٹرٹیجک ریسرچ کا بھی دورہ کیا۔ استنبول میں قیام کے دوران وفد کے ارکان ٹرکش نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ملٹی نیشنل جوائنٹ وار فیئر سنٹر بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :