پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ جاری، نصیر آباد نے لورالائی کو 2-0، اسلام آبادگرین نے اسلام آباد ریڈ کو 3-2، جیک آباد نے حیدرآبادکو 2-1، خیبر ایجنسی نے کرم ایجنسی کو 1-0 اور گلگت نے بلتستان کو 1-0 گول سے ہرا دیا

بدھ 17 اپریل 2019 19:50

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں جاری انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز کھیلے میچوں نصیر آباد نے لورالائی کو 2-0، اسلام آبادگرین نے اسلام آباد ریڈ کو 3-2، جیک آباد نے حیدرآباد 2-1، خیبر ایجنسی نے کرم ایجنسی کو 1-0 اور گلگت نے بلتستان کو 1-0 گول سے ہرا دیا۔

ساہیوال اور لاہور وائٹ کی ٹیموں اور مستونگ نے نوشکی کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہے۔ راولپنڈی اور لاہور گرین کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول برابر رہا۔ میرپور اور راولاکوٹ، بنوں اور کوہاٹ جبکہ ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں کے درمیان میچز بارش کے باعث نہ کھیلے جا سکے۔ ٹورنامنٹ کے میچز ملک بھر کے مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد، سیالکوٹ، لیہ، مظفرآباد،گلگت بلتستان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور مستونگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہوگا اور3 مئی کو فائنل کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انعامات میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ، سترہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے۔