بیت لحم ،یہودی آباد کار نے فلسطینی شہری کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا

جمعرات 18 اپریل 2019 18:21

بیت لحم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک یہودی آباد کار نے تقوع کے مقام پرایک فلسطینی شہری کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کار نے فاطمہ محمد سلیمان کو راہ چلتے ہوئے ٹرک تلے روند ڈالا اورفرار ہوگیا۔اسرائیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہید فلسطینی کے گھرکے باہر لگے خفیہ کیمرے قبضے میں لے لئے۔