Live Updates

اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے، رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دے دینا چاہیے، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے، پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ ن لیگی رہنما کا رد عمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 18:10

اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہیے، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے، پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اسد عمر کے استعفیٰ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ سابق وزیر نے کہا کہ اگر یہ حکومت رہی تو خدانخواستہ ملک کسی سانحہ سے دوچار پوسکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر حکومت کے 100 دن کے پلان کے منصوبہ ساز تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سو روزہ پلان میں مکمل جھوٹ بولا اور عوام کو۔بیوقوف بنایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں انتہائی تباہ کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے استعفیٰ کی بنیاد پر عمران خان کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات