پولیس عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی، ڈی پی او وہاڑی

جمعرات 18 اپریل 2019 19:45

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے کہا ہے کہ پولیس اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی سٹریٹ کرائم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں کے خاتمہ کے لیے پولیس اور معززین علاقہ پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں سی پی ایل سی اور سی پی سی سی کو بھی جلد فعال بنایا جائے گا غیر قانونی کالونیوں میں قبضہ گروپوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اصل حقدار کو اسکا حق دلوانے کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرے گی کوئی بھی شخص کتنا ہی با اثر کیوںنہ ہو قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی او آفس بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ایس پی آصف رضا بھی موجود تھے ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی نے کہا کہ ضلع وہاڑی پولیس ڈکیتی، کارچوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مختلف گروہوں کا سراغ لگا لیا ہے، جنہیں بہت جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اگرعوام جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے تو جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے تو جرائم کی شرح میں بہت زیادہ کمی آسکتی ہے پولیس کی جانب سے مقدمات کے زیر التوا چالان مکمل کر کے عدالتوں میں پیش کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کو انصاف کی جلد فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو، پولیس اور معززین شہر کی کمیٹی بنا کر پلاٹوں کی خرید و فروخت میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کا خاتمہ کیا جائے گا اور قبضہ گروپوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :